اجودھیا:25 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مشرقی اتر پردیش میں کانگریس کی انچارج بننے کے بعد سے پرینکا گاندھی مسلسل سرگرم ہیں۔پہلے انہوں نے الہ آبادسے وارانسی کا دورہ کیا اور اب 27 مارچ کو وہ ایودھیاجائیں گی۔ پرینکا گاندھی کے اس دورے کو سیاسی بتاتے ہوئے رام جنم بھومی مندر کے پجاری ستیندرداس نے کہا ہے کہ یہ سب صرف سیاست سے متاثرہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس دورے پر پرینکا گاندھی ہنومان گڑھی میں پوجابھی کریں گی ۔اسی پر سوال اٹھاتے ہوئے رام جنم بھومی مندر کے پجاری ستیندر داس نے کہاہے کہ پرینکا گاندھی کا ہنومان گڑھی کا پروگرام سیاست سے حوصلہ افزا ہے۔ پرینکاگاندھی کیا متنازع مقام پر رام للا کادرشن کرنے جائیں گی؟ مندر کا تنازعہ کانگریس کے دور اقتدار میں ہوا ہے۔ستیندرداس نے یہ بھی کہاہے کہ پرینکا گاندھی بیان دیں کہ اگر کانگریس کی حکومت بنی تو رام مندر کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔کانگریس کے ریاستی سیکرٹری راجندر پرتاپ سنگھ کے مطابق پرینکا گاندھی کا روڈ شو ایودھیا سے شروع ہوکر فیض آبادشہرکے اہم راستوں سے ہوکر جائے گا جہاں سے اسی دن پرینکا ایودھیا ضلع کی حد چھوڑ کر امیٹھی لوک سبھا علاقے میں داخل ہو جائیں گی۔کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرینکا کا ایودھیا روڈشو بی جے پی کے گڑھ میں اسی کی کاٹ کے ایجنڈے پر مبنی ہوگا۔ وہ نرم ہندوتو کی طرف رخ کرتی ہوئی پہلے براہ راست ایودھیا جائیں گی، جہاں مندر میں پوجا کے بعد سنتوں کاآشیرواد بھی حاصل کریں گی۔ ان سے پہلے کانگریس صدر راہل گاندھی بھی 26 سال بعد ستمبر 2016 میں اپنی ایودھیا سفر کے دوران پہلی بارہنومان گڑی میں پہنچے تھے۔جہاں انہوں نے سنتوں کاآشیروادبھی حاصل کیاتھا۔